ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر گریٹر نوئیڈا میں پولیس اور انتظامیہ نے مشترکہ طور پر مغربی اترپردیش کے تینوں گینگسٹر اور بدنام زمانہ شاطر بدمعاش سندر بھاٹی، انیل دوجانہ اور رندیپ بھاٹی گینگ کی کمر توڑنے کے لیے سخت کارروائی کرتے ہوئے گینگیسٹر لگایا ہے۔
واضح رہے کہ ان تینوں گینگوں میں تقریباً 150 غنڈوں کی شناخت کی گئی ہے اور ان پر گینگسٹر لگایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سندر بھاٹی، انیل دوجانہ اور رندیپ بھاٹی جرائم کی دنیا میں نے حد بدنام نام ہیں۔
دوجانہ سندر اور رندیپ بھاٹی گینگ کے خلاف کارروائی پولیس نے بتایا کہ گذشتہ کئی مہینوں سے ضلع کے تمام تھانوں کی پولیس اور دیگر ٹیمیں شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاری میں ملوث تھیں، اس دوران پولیس نے تینوں گینگوں سے وابستہ متعدد شرپسندوں کی شناخت کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تینوں گروہ منظم جرائم کو انجام دیتے ہیں۔ ان گینگوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی ہے، جبکہ اببی بھی بہت سارے بڑے نام سامنے آنے باقی ہیں۔
تینوں گینگ کے غنڈوں کے نام اور ان کے کالے کارناموں کا انکشاف پیر کو کلکٹریٹ میں ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ اور ایس ایس پی ویبھو کرشنا نے صحافیوں کی موجودگی میں کیا۔
ایس ایس پی ویبھو کرشنا نے بتایا کہ جرائم کی دنیا کے بہت سے بڑے نام پولیس کی فہرست میں شامل ہیں، ایک ایک کرکے سب کو بے نقاب کیا جائے گا۔
انھہوں نے کہا کہ بہت سے شرپسند عناصر کی رسائی سیاسی گلیارے کے سفید پوش تک ہے، تاہم پولیس ان لوگوں کے بارے میں کھل کر بات نہیں کررہی ہے، جنہوں نے شرپسندوں کو پناہ دی، پولیس ایسے لوگوں کی فہرست بھی تیار کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ان تینوں گروہوں سے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا سمیت مغربی اترپردیش کے لوگوں میں خوف و دہشت طاری رہتی ہے۔