اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: ٹریفک پولیس کی بروقت مدد سے مریض کی جان بچی - اترپردیش ای ٹی وی بھارت خبر

پولیس کا رویہ عام لوگوں کے ساتھ اکثرو بیشتر اچھا نہیں ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی پولیس اہلکاروں کی انسان دوستی کے اسیے مناظر سامنے آتے ہیں کہ اس دیکھ کر عام شہری پولیس اہلکاروں کے کاموں کی ستائش کرتے ہیں۔ اسیا ہی کچھ نظارہ نوئیڈا میں دیکھنے کوملا۔

مریض کی جان بچی
مریض کی جان بچی

By

Published : Oct 2, 2021, 7:39 AM IST


ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں پولیس اہلکاروں کی انسان دوستی کی مثا ل سامنے آئی ہے۔ دراصل ایک مریض کو دہلی میں واقع گنگا رام اسپتال سے جےپی ہسپتال نوئیڈا اتر پردیش میں ٹرانسپلانٹ کیا جانا تھا ، جسے گنگا رام اسپتال سے نوئیڈا منتقل کیا جانا تھا۔

مریض کی جان بچی

یہ جانکاری ٹریفک پولیس نوئیڈا کو ملی۔ ڈی سی پی ٹریفک گنیش پرساد نے اس کام کی ذمہ داری ٹریفک انسپکٹر آشوتوش کو سونپی۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ٹریفک انسپکٹر فوری کارروائی کرتے ہوئے چلہ بارڈر پہنچے اور وہاں سے آنے والی گاڑی کو ساتھ لیا اور گرین کوریڈور بناتے ہوئے ایمبولینس کو صرف 14 منٹ میں بحفاظت جے پی ہسپتال سیکٹر 128 نوئیڈا پہنچا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:دہلی پولیس کی مدد سے مریض کو دوا ملی

ٹریفک پولیس کے اس بروقت کاروائی سے ایک مریض کی جان بچ پائی اسپتال انتظامیہ اور مریض کے لواحقین نے ٹریفک پولیس نوئیڈا کے اس کا م کی ستائش کی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details