اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیرالمپکس میڈل فاتح پروین کُمار کا شاندار استقبال - ٹوکیو پیرالمپکس

اتر پردیش کے گوتم بودھ نگر کے چھوٹے سے گاؤں گووند گڑھ کے رہنے والے پروین کُمار نے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

پیرالمپکس میڈل فاتح پروین کُمار
پیرالمپکس میڈل فاتح پروین کُمار

By

Published : Sep 11, 2021, 12:26 PM IST

پروین کُمار کی نوئیڈا آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ جنہوں نے گلدستے پیش کئے۔

پروین کُمار کو اوپن کار میں بیٹھا کر نوئیڈا لایا گیا۔ ہر طرف خوشی کا ماحول تھا۔

اس موقع پر پروین کمار نے کہا کہ انہیں بے پناہ محبت ملی ہے اور لوگوں کی دعاؤں سے ہی وہ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے اور ان کی دعائیں ساتھ رہیں تو مستقبل میں بھی اسی طرح ترنگا پرچم کو پوری دنیا میں لہرائیں۔

واضح رہے کہ ٹوکیو پیرالمپکس میں لانگ جمپ مَردوں کے زمرے میں گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے پروین کمار نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 2.07 میٹر چھلانگ لگا کر مَردوں کے ہائی جمپ ٹی 44 کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا ہے۔

اس مقابلے میں برطانیہ کے بروم ایڈورڈز جوناتھن نے 2.10 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ طلائی تمغہ اور پولینڈ کے لیپیٹو ماسیجو نے 2.04 میٹر کی چھلانگ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے اور 18 سالہ پروین کُمار اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details