نوئیڈا: اترپردیش میں آئندہ ہونے والے پنچایت انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض بی جے پی کے دو رہنماؤں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بی جے پی کے مقامی رہنما اور رکن پارلیمنٹ کے علاقائی نمائندہ ستپال سنگھ تالان نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ستپال سنگھ تالان گزشتہ روز وارڈ نمبر 5 سے بی جے پی کے امیدوار کے خلاف پرچہ داخل کیا تھا۔