اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: تجاوزات کے خلاف نوئیڈا اتھارٹی کی بڑی کاروائی

نوئیڈا اتھارٹی نے تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ اتھارٹی کے بلڈوزر اور ملازمین کی ٹیمیں پہلے برولہ اور پھر واجد پور گاؤں پہنچیں۔ جہاں اتھارٹی کی زمین پر قبضہ کرکے غیر قانونی نرسری چلائی جارہی تھی۔

نوئیڈا: تجاوزات کے خلاف نوئیڈا اتھارٹی کی بڑی کاروائی
نوئیڈا: تجاوزات کے خلاف نوئیڈا اتھارٹی کی بڑی کاروائی

By

Published : Mar 17, 2021, 4:55 AM IST

خبر کے مطابق اتھارٹی اسکواڈ نے تمام تعمیرات منہدم کردی ہیں۔ زمین سے ناجائز قبضہ ہٹاکر اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ کارروائی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او نوئیڈا) ریتو مہیشوری آئی اے ایس کے حکم پر کی گئی ہے۔ اس طرح اتھارٹی نے 36 کروڑ روپئے کی اراضی واگزار کرائی۔

نوئیڈا: تجاوزات کے خلاف نوئیڈا اتھارٹی کی بڑی کاروائی

دراصل نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تجاوزات کے خلاف ان دنوں مہم چلا رکھی ہے۔ سب سے پہلے برولہ میں 60-70 ملازمین اور پولیس اہلکاروں نے دو جے سی بی مشینوں سے غیر قانونی طور پر چلنے والی نرسری کو خالی کرالیا۔ اس کے بعد واجد پور گاؤں میں مسمار کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔ اتھارٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نوئیڈا کے نوٹیفائڈ ایریا میں کسی بھی طرح کی تعمیرات کی اجازت نہیں ہے۔

سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو دور کرنے کے لئے پہلے نوٹس دی جائے۔ اگر آرڈر پر عمل نہیں ہوتا ہے تو ایسی تعمیرات کو طاقت کے ذریعہ مسمار کیا جانا چاہئے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details