لوگ اسپتال جاتے ہیں تاکہ ان کا علاج ڈاکٹروں کی نگرانی میں بہتر طریقے سے ہو سکے لیکن ایک ماں اس تکلیف کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گی جو نوئیڈا سیکٹر 30 کے ضلعی اسپتال میں ڈاکٹروں کی بڑی لاپروائی کی وجہ سے اسے بھگتنا پڑی۔
ضلعی اسپتال کے ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کی ڈلیوری کرانے کے بجائے اسے گریٹر نوئیڈا کے جمس اسپتال ریفر کر دیا اور وہاں جانے کے لئے اسپتال نے ایمبولینس کا بھی انتظام نہیں کیا۔ درد سے تڑپ رہی اس خاتون نے اسپتال کی دہلیز پر ہی لڑکی کو جنم دیا ، لیکن مناسب علاج دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بچی کی موت ہو گئی۔ اب ذمہ داران معاملے کی تحقیقات کی بات کر رہے ہیں۔