اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: نوجوانوں میں امراضِ قلب کا زیادہ خطرہ

ماہر امراض قلب ڈاکٹر سمیر گپتا نے کہا کہ نوجوان طرز زندگی کی وجہ سے اس ناپسندیدہ بیماری کا شکار ہورہے ہیں۔ شروع میں بے چینی، گھبراہٹ، پسینے کی شکایات ہوگی، اگر وہ اسے نظر انداز کردیں تو وہ دل کے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ اب 50 فیصد دل کے مریض ایسے ہیں، جن کی عمر 30 سے ​​50 سال ہے۔ ان میں اچانک ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

30-35 سال کے نوجوانوں میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ
30-35 سال کے نوجوانوں میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ

By

Published : Sep 29, 2021, 5:16 PM IST

Updated : Sep 29, 2021, 5:49 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا میٹرو ہسپتال کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر پرشوتم لال نے بتایا کہ بدلتی ہوئی طرز زندگی کی وجہ سے نوجوانوں کا دل جوانی میں بوڑھا ہورہا ہے۔ نوجوان دل کے امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ موٹاپے، بلڈ پریشر اور کم جسمانی سرگرمی کی وجہ سے امراض قلب کا مسئلہ بڑھ رہا ہے۔ 30-35 سال کے نوجوان بھی اس کا شکار ہورہے ہیں، لہٰذا چکنائی والی خوراک سے پرہیز کریں۔

نوئیڈا: نوجوانوں میں امراضِ قلب کا زیادہ خطرہ
اس کے ساتھ ہی ماہر امراض قلب ڈاکٹر سمیر گپتا نے کہا کہ نوجوان طرز زندگی کی وجہ سے اس ناپسندیدہ بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ شروع میں بے چینی، گھبراہٹ، پسینے کی شکایات ہوگی، اگر وہ اسے نظر انداز کردیں تو وہ دل کے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ اب 50 فیصد دل کے مریض ایسے ہیں، جن کی عمر 30 سے ​​50 سال ہے۔ ان میں اچانک ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
30-35 سال کے نوجوانوں میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ

انہوں نے بتایا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ نوجوانوں کے جسم سے جاری ہارمونز کا توازن بگڑرہا ہے۔ توازن کھوجانے کی وجہ سے دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں کی سطح خشک ہوجاتی ہے۔ کچھ عرصے کے بعد خون میں چربی، کولیسٹرول، کیلشیم اور دیگر مادے شریانوں میں جمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے شریانیں تنگ ہوجاتی ہیں یا ان میں خون کا جمنا شروع ہوجاتا ہے۔ خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر جلد پتہ چل جائے تو خون کے جمنے کا علاج ادویات سے کیا جاسکتا ہے۔ انجیو پلاسٹی اور بائی پاس سرجری علاج کے آخری آپشن ہیں۔

مزید پڑھیں:نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک باعث تشویش کیوں؟

ڈاکٹر پرشوتم لال کا کہنا ہے کہ ضرورت مند مریضوں کو مفت ٹیلی کنسلٹیشن ( یعنی گھر بیٹھے فون پر ڈاکٹروں سے مشورہ ) سروس شروع کیا جارہا ہے۔ ملک میں کہیں سے بھی مریض پیر سے ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان کسی بھی وقت فون کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے وہ 7428996999 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ مریض واٹس ایپ پر اپنی رپورٹس بھی بھیج سکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2021, 5:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details