نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا ضلع میں لوگوں کو پانی بل کی ادائیگی کے لیے اب لائن میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ایپ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعہ صارفین گھر بیٹھے بلوں کی ادائیگی کریں گے۔ اپنا بل بھی ایپ کی مدد سے جان سکیں گے۔ اس کے ساتھ آن لائن ایپ میں ادائیگی کرنے کی بھی سہولت ہوگی۔ بل جمع کرنے کے بعد اس کی پرچی بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ یہی نہیں، صارف اپنی شکایت بھی آن لائن درج کرا سکیں گے۔ اس کی ادائیگی یو پی آئی کے ذریعہ تو ہوگی ہی، RTGS اور بینک چالان کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔
سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا کہ اس موبائل ایپ کے ذریعے صارفین کنزیومر نمبر، پراپرٹی نمبر اور پراپرٹی ریڈ کے ساتھ رجسٹر کر کے لاگ ان کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک درست موبائل نمبر کی ضرورت ہوگی جس پر موصولہ OTP داخل کرنے کے بعد ایپ کو استعمال کیا جا سکے۔ ایک بار ایپ کھلنے کے بعد، اسکرین پر ماضی کی ادائیگیوں، بل کی تفصیلات اور آف لائن ادائیگیوں کے لیے چالان تیار کرنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔