انڈین فارمرس فرٹیلائزرز کوآپریٹو لمیٹڈ (افکو) 'بریک دی کورونا چین' مہم کے تحت مختلف ریاستوں میں گراؤنڈ زیرو پر معاشرتی بیداری مہم چلا رہی ہے۔
اس مہم میں افکو کے ملازمین اور افسران فنڈ جمع کر کے ہیڈکوارٹر کی سطح سے ایک کمیٹی بنا کر گروگرام میں تیس 30 ہزار سے زائد فوڈ پیکٹ تیار کرکے تقسیم کیے گئے ہیں۔
وہیں اس ترتیب میں گوتم بدھ نگر میں نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے چلنے والے کچن کے ذریعے سورخہ میں اس سلسلے کو شروع کیا گیا۔