دہلی سے متصل نوئیڈا کے سیکٹر 6 میں واقع اندرا گاندھی آرٹ سینٹر میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں اتر پردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے نوئیڈا شہر کی صفائی میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں اور ملازمین کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر پروگرام میں موجود تمام لوگوں کو صفائی کا حلف دلایا گیا اور تمام مہمانوں اور شرکاء نے حلف لیا کہ وہ اپنے علاقے اور اردگرد میں صفائی کا مکمل خیال رکھیں گے۔
اس دوران نوئیڈا کے ہر ورک سرکل کے لیے 10 کوڑا اٹھانے کے لیے گاڑیاں بھی وقف کی گئیں جسے سی ای او ریتو مہیشوری نے جھنڈا دکھا کر روانہ کیا۔ کچرا ایمبولینس سروس حاصل کرنے کے لیے ٹول فری نمبر 1800807995 بھی جاری کیا گیا۔