ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں محکمہ صحت Noida Health Department بیرون ممالک سے آنے والے شہریوں کے ذریعہ غلط پتہ درج کروانے سے Foreign Returnees Giving Wrong Address پریشان ہیں اور اب محکمہ صحت، شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی سی اے) کو خط لکھے گا، تاکہ بیرون ممالک سے واپس آئے لاپتہ افراد کی تلاش کی جاسکے۔
دراصل کورونا کی نئی قسم اومیکرون Covid New Variant Omicron کے پیش نظر بیرون ممالک سے واپس آئے شہریوں کو ٹریس کرکے ان کی جانچ کی جارہی ہے۔ لیکن ان میں سے متعدد لوگوں نے اپنے گھر کا پتہ غلط دیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق نوئیڈا- گریٹر نوئیڈا میں اب تک 1570 سے زیادہ لوگ بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔ محکمہ کا دعویٰ ہے کہ ان میں 1300 لوگوں کا سراغ لگایا جا چکا ہے جبکہ باقی لوگوں کی تلاش( ٹریس) کا کام ابھی جاری ہے۔
ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی وزارت صحت نے کورونا کی نئی قسم کے امکان کے پیش نظر بیرون مملک سے واپس آنے والے لوگوں کے لیے RT-PCR ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے، لیکن بیرون ملک سے واپسی کے دوران ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد بہت سے لوگوں نے عارضی ایڈریس کی معلومات غلط دی ہے. جس کی وجہ سے محکمہ صحت کو ایسے لوگوں کا سراغ لگانا مشکل ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت ان لوگوں کے مستقل ایڈریس کو جاننے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔
وہیں دوسری جانب کئی لوگوں نے اپنے فون کا نمبر تو درست دیا ہے لیکن جب انٹیگریٹڈ کنٹرول روم سے ان لوگوں کو فون کیا جاتا ہے تو ان کا نمبر بند بتایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ صحت کو ایسے افراد کو تلاش کرنے میں بھی مشکلات ہو رہی ہے۔