نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر-77 میں واقع انترکش کینوال سوسائٹی میں ایک دردناک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بیٹی نے ماں کو سر پر روٹی بنانے والے توے سے مار کر قتل کر دیا۔ Noida Teen Girl beats Mother to Death
بتایا جا رہا ہے کہ 'کسی بات کو لے کر جھگڑا ہو گیا جس کے بعد بیٹی نے اپنی ماں کے سر پر توا دے مارا جس کے بعد وہ زخمی ہو کر زمین پر گر گئی۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ Murder in noida
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لڑکی کو ناری نکیتن بھیج دیا ہے۔
دراصل نوئیڈا کے سیکٹر-77 کے انترکش کینوال سوسائٹی میں رہنے والی انورادھا (34) ایچ بلاک کی 14ویں منزل پر رہتی ہیں۔ انورادھا اصل میں شاہدرہ کی رہنے والی تھیں۔ ان کی شادی 16 برس قبل دہلی کے رہنے والے برجیش راٹھور سے ہوئی تھی۔