گوتم بدھ نگر نوئیڈا سیکٹر 58 تھانہ کی پولیس نے لوٹ کے معاملے میں چار مبینہ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔
نوئیڈا: چار بین ریاستی موبائل لٹیرے گرفتار پولیس نے ان کے پاس سے 18 مسروقہ (چوری) موبائل فون برآمد کرلئے ہیں۔ ملزمین سے جعلی نمبر کی بائیک بھی قبضہ میں لی گئی ہے۔
الزام ہے کہ دہلی اور این سی آر میں انہوں نے بہت سی وارداتوں کو انجام دیا ہے۔ انہوں نے قومی دارالحکومت کے علاقے میں لوٹ مار کے 100 سے زائد واقعات کا اعتراف کیا ہے۔
پکڑے گئے ملزمین آکاش اور کرن کا تعلق غازی آباد کے صاحب آباد سے ہے۔ یہ چوری کے موبائل فیروز اور طلبا کو فروخت کرتے تھے۔ وہ بھی پولیس کی حراست میں لے لئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پولیس (زون اول) راجیش ایس نے بتایا کہ سیکٹر 58 پولیس نے کل رات ایک اطلاع کی بنیاد پر چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان شرپسند عناصر کے قبضے سے موصولہ موبائل فون نوئیڈا کے متعدد تھانہ علاقوں سے لوٹے گئے تھے۔ آکاش پر غازی آباد اور نوئیڈا کے مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج ہیں۔