نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر 37 میں قدرت (نیچر) سے محبت کرنے والے لوگوں کے لیے ایک فلاور شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح آج رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے کیا۔ اس نمائش میں فلاور کے شوقین لوگ 47 پھولوں کے مختلف اقسام کو دیکھ سکیں گے۔
نوئیڈا کے سیکٹر 37 میں واقع بوٹینیکل گارڈن کئی ہیکٹر پر محیط ہے۔ ہر سال یہاں قدرت (نیچر)سے محبت کرنے والوں اور عام لوگوں کے لیے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔