اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 108 میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر دفتر میں پولیس فلیگ ڈے (Police Flag Day) کے موقع پر پولیس کمیشنر آلوک سنگھ نے پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر پولیس کمشنر نے بتایا کہ 23 نومبر 1952 کو بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے اتر پردیش پولیس کو پرچم دیا تھا۔
Police Flag Day: فلیگ ڈے کے موقع پر پولیس ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی انہوں نے کہا کہ یہ جھنڈا وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے اتر پردیش کی پولیس کو اعلیٰ سطح کی بہادری، جرات، لگن اور احسن طریقے سے فرائض نبھانے کے اعتراف میں دیا تھا۔ اس لیے اس دن کو پولس فلیگ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔
Police Flag Day: فلیگ ڈے کے موقع پر پولیس ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی اس موقع پر پولیس کمشنر نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اتر پردیش کا پیغام پڑھ کر سنایا اور پولیس پرچم کی عظمت کو لامحدود بلندیوں تک لے جانے کا حلف بھی دلایا۔
اس سلسلے میں پولیس فلیگ ڈے کے موقع پر تمام پولیس دفاتر میں تمام متعلقہ افسران کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: امن وامان کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ
Police Flag Day: فلیگ ڈے کے موقع پر پولیس ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کمشنر آف پولیس سیکٹر 108 کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لا اینڈ آرڈر لو کمار، ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویمن اینڈ چائلڈ سیفٹی ورندا شکلا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس، پولیس سیکورٹی / انٹیلی جنس پردھومن سنگھ، اسٹاف آفیسر آشوتوش دویدی اور دیگر پولیس افسران موجود رہے۔