اترپردیش نوئیڈا کےنالج پارک پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع آئی ٹی آئی کالج میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کالج کی پہلی منزل پر واقع کمپیوٹر لیب میں لگی اور کالج کی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔جس وقت آگ لگی اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔
شعلوں کو دیکھ کر وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم کالج کی کمپیوٹر لیب مکمل طور پر جل کر خاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرنگر: تبادلوں کے خلاف طبی عملے کا احتجاج
چھٹی کے دن کالج کے لیب میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے سے شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں۔سی ایف او گوتم بودھ نگر ارون کمار سنگھ کے مطابق آئی ٹی آئی کالج ، نالج پارک میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ وہاں جاکر دیکھا کہ پہلی منزل پر واقع کالج کی کمپیوٹر لیب میں شدید آگ لگی تھی۔آگ کی شدت دیکھ کر فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر طلب کی گئیں جن کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
سی ایف او نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔