اردو

urdu

ETV Bharat / state

Noida Farmers Protest جیور ایئرپورٹ سے متاثر کسانوں کا انتظامیہ کے خلاف زبردست مظاہرہ - اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع

نوئیڈا انٹرنیشنل گرین فیلڈ ہوائی اڈے کے لیے ایکوائرڈ کی گئی زمین سے بے دخل متاثرہ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں یمنا ایکسپریس وے کے کنارے کسی مقام پر بسایا جائے۔ جب کہ یمنا ایکسپریس تھارٹی اور حکومت نے ان کی ایکسپریس وے سے دور ایک وسیع رقبے پر باز آبادکاری کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ Noida Farmers Protest

جیور ایئرپورٹ سے متاثر کسان آر پار کی لڑائی کے موڈ میں
جیور ایئرپورٹ سے متاثر کسان آر پار کی لڑائی کے موڈ میں

By

Published : Oct 29, 2022, 1:47 PM IST

گریٹر نوئیڈا:اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے قریب کسانوں نے یمنا ایکسپریس وے اتھارٹی کے دفتر پر زبردست مظاہرہ کر تے ہوئے دھرنا دیا۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں یمنا ایکسپریس وے کے کنارے ہی آباد کیا جائے۔ اس تناظر میں 24 گاؤں کے کسانوں نے یمنا ایکسپریس وے اتھارٹی کے باہر مظاہرہ کیا۔اس دوران اپنے مطالبات کے حوالے سے اتھارٹی کے افسران کو وزیر اعلیٰ اتر پردیش کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔ Noida Farmers Protest

جیور ایئرپورٹ سے متاثر کسانوں نے انتظامیہ کے خلاف آر پار کی جنگ شروع کردی

مزید پڑھیں:Muslim Woman Established Shiva Temple: شیو مندر تعمیر کرانے والی مسلم خاتون نے عقیدت مندوں کیلئے آڈیٹوریم بنوایا

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے جیور میں نوئیڈا انٹرنیشنل گرین فیلڈ ہوائی اڈے کا تعمیری کام جاری ہے ۔ 1334 ہیکٹر اراضی پر بننے والے اس ہوائی اڈے کی تعمیر پر 29,650 کروڑ کی لاگت آئے گی۔ اس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 نومبر کو رکھا تھا۔ حکومت اس ہوائی اڈے کے ارد گرد ایک صنعتی مرکز بنانا چاہتی ہے۔ اس کے لیے 24 گاوں کے کسانوں کی اراضی کا حصول شروع کر دیا گیا ہے۔ کسانوں کو مناسب معاوضہ دے کر خالی کرانے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، لیکن باز آبادکاری کے حوالے سے ابھی معاہدہ طے نہیں ہو سکا ہے۔حکومت اور اتھارٹی انہیں کسی دور دراز علاقے میں آباد کرنا چاہتی ہے جبکہ ان گاؤں والوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں یمنا ایکسپریس وے کے ہی قریب کسی جگہ پر آباد کیا جائے ۔ اسی کی لڑائی اور مطالبہ کو لے کر کسانوں نے آج مظاہرہ کیا۔ Farmer Affected By Jewar Airport,They Are Now Confrontation Mood In Noida

ABOUT THE AUTHOR

...view details