ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jan Arogya Mela: صحت میلوں سے عوام فائدہ اٹھائیں، نوئیڈا کے ڈی ایم کی اپیل - نوئیڈا میں جن آروگیہ میلہ

اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ضلع کے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت بلاک سطح کے ہیلتھ یونٹس میں منعقد ہونے والے صحت میلوں (جن آروگیہ میلوں) کا فائدہ اٹھائیں۔

صحت میلوں سے عوام فائدہ اٹھائیں، نوئیڈا کے عوام سے ڈی ایم کی اپیل
صحت میلوں سے عوام فائدہ اٹھائیں، نوئیڈا کے عوام سے ڈی ایم کی اپیل
author img

By

Published : Apr 16, 2022, 7:59 PM IST

صحت سے متعلق یہ میلے نوئیڈا میں 18 سے 23 اپریل کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔ ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی فلاحی اسکیمز کے بارے میں معلومات سبھی تک آسانی سے پہنچ سکتی ہے۔ اس کے لیے میلوں میں صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں اسٹال لگا کر تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

گوتم بدھ نگر کے تمام بلاک لیول ہیلتھ یونٹس میں 18 سے 23 اپریل تک بلاک لیول ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں محکمہ صحت کی جانب سے زچہ و بچہ کی صحت، خاندانی بہبود، متعدی اور غیر متعدی امراض سے متعلق خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اسٹال لگا کر اور آنکھ ، بہرے پن اور منہ کی صحت سے متعلق معائنہ اور طبی مشورے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Advisory and Helpline Issued for Noida Schools: نوئیڈا کے اسکولوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز، ایڈوائزری اور ہیلپ لائن جاری

اس کے ساتھ صحت میلوں میں دیگر متعلقہ محکموں میں محکمہ خوراک، یوتھ پروگرام اور کھیل کا محکمہ، محکمہ آیوش، محکمہ تعلیم، محکمہ ثقافت، خواتین اور بچوں کی بہبود کا محکمہ، دیہی اور شہری ترقی کا محکمہ، دیویانگ بہبود کا محکمہ اور آیوشمان بھارت پردھان منتری جن اروگیہ اسکیم شامل ہیں۔ ریاستی ایجنسی برائے جامع صحت بیمہ اسکیم اسٹال لگا کر عام شہریوں کو ان کے متعلقہ محکموں میں چلائی جانے والی عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرے گی، تاکہ ہر اہل مستفید ریاستی حکومت کی فلاح و بہبود کے فوائد تک پہنچ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details