اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: نوئیڈا تین زون میں تقسیم

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے شہر کو تین (ریڈ، اورینج اور گرین) زون میں تقسیم کر دیا ہے تاکہ اس سے لوگوں کو کورونا سے بچایا جا سکے۔

noida divided into three zone in uttar pradesh
نوئیڈا تین زون میں تقسیم

By

Published : Apr 25, 2020, 9:01 PM IST

کورونا وائرس ملک کے ہر خطہ میں تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومتی سطح پر اس وباء سے بچاؤ کے طریقے پر عمل آوری جاری ہے۔

نوئیڈا تین زون میں تقسیم

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل اہم صنعتی شہر نوئیڈا میں بھی تیزی سے یہ وباء پھیلتی جا رہی ہے۔ مرض رکنے کے بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ مریضوں اور مرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

نوئیڈا تین زون میں تقسیم

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں آج بھی تین کورونا مثبت مریض ملے ہیں۔ سیکٹر 45، سیکٹر 80 اور 18 میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 112 ہو گئی ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے نوئیڈا انتظامیہ نے پورے ضلع کو تین زون میں تقسیم کردیا ہے۔ ریڈ زون، اورینج زون اور گرین زون۔

ریڈ زون کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ وہاں کسی بھی طرح کی رعایت نہیں ملے گی۔ لیکن اورینج اور گرین زون کے لیے مختلف سہولیات اور رعایت فراہم کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details