میمورنڈم میں سویگی ڈلیوری بوائز کا مطالبہ ہے کہ انہیں فی آرڈر 35 روپے دئے جائیں اور ملٹی آرڈر میں 20 روپے فی ٹرپ ادا کئے جائیں۔ علاوہ ازیں چارج 5 روپے فی کلو میٹر سے بڑھا کر 6 روپے فی کلو میٹر کیا جائے۔
نوئیڈا: ڈلیوری بوائز کا مطالبات کو لے کر احتجاج - نائٹ چارج
نوئیڈا میں مختلف مطالبات کو لے کر سیکڑوں سویگی ڈلیوری بوائز نے سیکٹر 19 واقع سٹی مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر احتجاج اور مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے سٹی مجسٹریٹ کو میمورنڈم بھی سونپا۔
نوئیڈا: ڈلیوری بوائز کا مطالبات کو لے کر احتجاج
مستقل ملازمت پر مامور ڈلیوری بوائز کو ہر ماہ 3000 روپے اور غیر مستقل ملازمین کو 2000 روپے ماہانہ مراعات ادا کئے جائیں۔ ساتھ ہی نائٹ چارج الگ سے دیے جائیں۔
ان جیسے مزید مطالبات کو لے کر سیکڑوں سویگی ڈلیوری بوائز نے مجسٹریٹ دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد سیکٹر 2 سویگی کے سامنے بھی مظاہرہ کیا اور کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو بے معیادی ہڑتال کو جائیں گے۔