ایکسائز کمشنر رگجیان سیفل نے اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں نقلی شراب بنانے والی فیکٹری میں گرفتاری کے معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز انسپکٹر سرکل 5 پرمود سونکر کو معطل کردیا ہے۔
اس کارروائی سے محکمہ کے افسران اور ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ محکمہ نے نقلی شراب کی فروخت کو روکنے کے لیے ضلع میں تحقیقاتی مہم تیز کردی ہے۔
واضح رہے کہ الفا 2 سیکٹر کے ایک گھر میں گزشتہ کئی ماہ سے نقلی شراب کی فیکٹری چلائی جارہی تھی۔ یہاں تیار ہونے والی نقلی شراب کی فروخت سرکاری ٹھیکوں پر کی جارہی تھی۔ کارروائی کرتے ہوئے محکمۂ ایکسائز اور پولیس نے چار ملزمان منوج جوشی، سہیل، ابھیشیک اور گووند کو موقع سے گرفتار کیا۔ تین مفرور ملزمین چھوٹو، راہل اور سنیل کی تلاش جاری ہے۔