اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس نے شہاب الدین کو ہٹا کر رام کمار تنور کو صدر بنایا - انتخابات کی تیاری

شہاب الدین کو ہٹائے جانے سے ناراض نارتھ بلاک کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے صدر جاوید خان نے استعفیٰ دے دیا اور اس تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

کانگریس نےشہاب الدین کو ہٹاکر رام کمار تنور کو صدر بنایا
کانگریس نےشہاب الدین کو ہٹاکر رام کمار تنور کو صدر بنایا

By

Published : Oct 16, 2021, 7:52 PM IST

اترپردیش میں انتخابات کی تیاری زوروں پر ہیں۔ ایسے میں کانگریس نے گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ نوئیڈا مہا نگر صدر اور ضلع صدر کو ہٹا دیا گیا۔

نوئیڈا کے مہا نگر صدر شہاب الدین کو ہٹا کر رام کمار تنور کو صدر بنایا گیا ہے۔ جبکہ گوتم بدھ نگر کے ضلع صدر دنیش شرما کو مقرر کیا گیا ہے۔

پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دی ہے۔ شہاب الدین گزشتہ کئی برسوں سے نوئیڈا مہا نگر صدر کے عہدے پر رہے۔ انہوں نے کانگریس کو نوئیڈا میں عروج بخشا۔ اپنی محنت لگن اور پارٹی سے بے پناہ لگاؤ سے کانگریس کو آگے بڑھاتے رہے۔ شہاب الدین زمینی سطح کے رہنما مانے جاتے ہیں اور تمام لوگوں میں یکساں مقبول بھی تھے اور غیر جانبدار بھی تھے۔

ادھر شہاب الدین کے ہٹانے سے ناراض نوئیڈا نارتھ بلاک کے صدر جاوید خان نے استعفیٰ دے دیا ہے اور انھوں نے اس تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

کانگریس نے اترپردیش میں 10 اضلاع اور میٹروپولیٹن صدور کو فوری اثر سے مقرر کیا ہے۔ جس پر صدر سونیا گاندھی نے اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کا اقتدار میں حصے داری کا مطالبہ

رام کمار تنور جو نوئیڈا میٹروپولیٹن کانگریس کے صدر بنے ہیں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس سے کیا۔ وہ بشن پورہ سیکٹر 58 کے رہنے والے ہیں۔ اس سے پہلے رام کمار کانگریس میں کئی عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ تنور یوتھ کانگریس کے ریاستی نائب صدر اترپردیش کانگریس کمیٹی پسماندہ طبقات کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔

نوئیڈا میٹروپولیٹن صدر کی ذمہ داری ملنے پر رام کمار تنور نے کہا کہ میں پارٹی ہائی کمان کی طرف سے ملی ذمہ داری پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔رام کمار نے پرینکا گاندھی ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے انچارج ، اتر پردیش کانگریس کے شریک انچارج اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی سکریٹری دھیرج گجر ، اجے کمار للو ، اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details