اردو

urdu

By

Published : Jan 4, 2022, 11:33 AM IST

ETV Bharat / state

Congress on Socialist and secular :'ہندوستان سیکولر ملک تھا اور ہمیشہ رہے گا'

اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی نائب صدر لیاقت چودھری نے کہا کہ 'اقتدار میں بیٹھے لوگ آئین کو بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن سونیا گاندھی اور راہل اور پرینکا گاندھی کے ہوتے ہوئے یہ ناممکن ہے، کانگریس نے بی جے پی کی اس گھٹیا ذہنیت کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے، ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور ہمیشہ رہے گا'۔ Noida Congres Leader Liaquat chaudhary Slams BJP Govt

'ہندوستان سیکولر ملک تھا اور ہمیشہ رہے گا'
'ہندوستان سیکولر ملک تھا اور ہمیشہ رہے گا'

اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدر شاہنواز عالم کی ہدایت پر اتر پردیش کے نوئیڈا میں آئین کی تمہید (Preamble) میں سوشلسٹ سیکولر اور سالمیت کے الفاظ شامل کیے جانے کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر اس وقت کے وزیر اعظم اندرا گاندھی کو یاد کیا گیا۔ Socialist and secular Word Added to the Indian Constitution Preamble

اس موقع پر اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی نائب صدر لیاقت چودھری نے کہا کہ 03 جنوری جمہوری ہندوستان کا بہت اہم دن ہے کیونکہ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ہندوستان کے آئین میں 42 ویں ترمیم کر کے آئین کے پریمبل (Preamble) میں 'سوشلسٹ سیکولر اور سالمیت'(sovereign, socialist secular democratic republic)
کو شامل کیا ۔ملک کے آئین کا یہ تمہید ملک کے تمام طبقات کو امتیازی سلوک کو ختم کرکے مساوات کا حق فراہم کرتا ہے۔ Congress Leader Liaquat Chaudhary on Constitution Preamble


انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے 03 جنوری 1977 کو اس 42ویں ترمیم کو آئین کی تمہید میں شامل کر کے لاگو کیا تھا، اس لیے یہ دن اقلیتی برادری کے لیے کسی تہوار سے کم نہیں اور یہ اندرا گاندھی جیسی بہادر وزیر اعظم کی موجودگی میں ہی ممکن ہوا۔ اندرا گاندھی جی نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران ایسے بہت سے جرات مندانہ کارنامے انجام دیے۔ اندرا گاندھی جی نے ہندوستان کی پانچ ریاستوں راجستھان میں برکت اللہ خان ،بہار میں عبدالغفور احمد ،مہاراشٹر میں عبدالرحمن انتولے ،اسام میں سید انور تیمور اور پانڈیچیری میں حسن فاروق کو مسلم وزیر اعلیٰ بنایا۔ملک کی پہلی اور واحد خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی عام لوگوں میں اتنی مقبول تھیں کہ کوئی حد نہیں تھی۔


لیاقت چودھری نے مزید کہا کہ اندرا گاندھی ہندوستان کی واحد لیڈر تھیں جنہوں نے "غریبی ہٹاؤ" کے نعرے کو حقیقی معنوں میں بامعنی بنایا تھا، ایسے ہی کئی کارناموں کی وجہ سے اندرا گاندھی کو آئرن لیڈی کہا جاتا تھا۔ آج اقتدار میں بیٹھے لوگ آئین کو بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لیکن سونیا گاندھی اور راہل اور پرینکا گاندھی کے ہوتے ہوئے یہ ناممکن ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کی اس گھٹیا ذہنیت کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ Noida Congres Leader Liaquat chaudhary Slams BJP Govt


اس موقع پر اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی نائب صدر لیاقت چودھری، سابق مہا نگر صدر شہاب الدین، جنرل سکریٹری اقلیتی سیل ساکر سیفی، نوشاد، سراج، پرویز، اقرار نوی، چمن، مفتی عبدالغفور اور دیگر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:UP Polls 2022: 'حالات اقتدار کی منتقلی کے اشارے دے رہے ہیں'

ABOUT THE AUTHOR

...view details