اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ تعلیم میں بدعنوانی اور جعل سازی کے خلاف کانگریس کا ڈیجیٹل احتجاج

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں کانگریس نے محکمہ تعلیم میں ہوئی بدعنوانی اور جعل سازی کے خلاف ڈیجٹیل احتجاج کیا۔

محکمہ تعلیم میں بدعنوانی اور جعل سازی کے خلاف کانگریس کا ڈیجیٹل احتجاج
محکمہ تعلیم میں بدعنوانی اور جعل سازی کے خلاف کانگریس کا ڈیجیٹل احتجاج

By

Published : May 31, 2021, 5:42 PM IST

مہا نگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا نے بی جے پی کی یوگی حکومت کے محکمہ تعلیم میں ہونے والی بدعنوانیوں اور جعل سازی کے خلاف ڈیجیٹل احتجاجی مظاہرہ کیا۔یہ احتجاج کانگریسی عہدیداروں اور کارکنوں نے سیکٹر 10 میں واقع کانگریس پارٹی دفتر میں ڈیجیٹل میڈیم فیس بک اور یوٹیوب کے ذریعہ کیا۔

ڈیجیٹل احتجاج کو خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانکاری میں محکمہ تعلیم میں جعلسازی اور بدعنوانی کا کھیل جاری ہے۔حال ہی میں یوگی حکومت میں وزیر مملکت برائے تعلیم ستیش چندر دوویدی نے جعلسازی سے اپنے بھائی کو یونیورسٹی میں اسسٹنٹ لیکچرر کے عہدے پر تقرری کرائی تھی۔ یہ وہ معاملہ ہے جو سامنے آیا ہے اور وزیر اس گھنائونے کھیل میں ملوث پائے گئے۔ اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے کہ ایسے کتنے جعل سازیوں کرکے انہوں نے اپنے کتنے لوگوں کو نوکری دی گئی ہوگی۔

کانگریس نے پورے دھوکہ دہی کی تحقیقات کرنے کے ساتھ وزیر ستیش چندر دویدی کو برخاست کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم میں بدعنوانی اور جعل سازی کے خلاف کانگریس کا ڈیجیٹل احتجاج

شہاب الدین نے کہا کہ بی جے پی حکومت 12 ویں کے امتحانات منعقد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، جو اس کورونا دور میں بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلواڑ ہے۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ جب تک 100 فیصد ویکسینیشن نہیں ہو جاتی اس وقت تک 12 ویں کلاس کے امتحانات ملتوی کردیئے جائیں ۔

آج کے ڈیجیٹل مظاہرہ میں صدر شہاب الدین ، ​​ڈسٹرکٹ انچارج سنیل بشنوئی، مغربی اتر پردیش کے یوتھ کانگریس صدر اومویر یادو ، سابق مہا نگر صدر مکیش یادو ، اے آئی سی سی دنیش اوانا، راجکمار بھارتی ، پی سی سی فیرے سنگھ ناگر، یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر ، ترجمان پون شرما ، اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری لیاقت چودھری ، جاوید خان اور رضوان چودھری وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details