ماروا اسٹوڈیو کے تیس سال مکمل ہونے کے موقع پر کلاسیکل میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
نوئیڈا: ماروا اسٹوڈیو میں کلاسیکل میوزک فیسٹیول کا انعقاد - اے اے ایف ٹی یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر سندیپ ماروا
ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں واقع ماروا اسٹوڈیو کے تیس سال مکمل ہونے پر کلاسیکل میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
![نوئیڈا: ماروا اسٹوڈیو میں کلاسیکل میوزک فیسٹیول کا انعقاد ماروا اسٹوڈیو میں کلاسیکل میوزک فیسٹیول کا انعقاد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10071930-925-10071930-1609420184879.jpg)
ہندوستانی کلاسیکل میوزک فیسٹیول کے موقع پر اے اے ایف ٹی یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر سندیپ ماروا نے کہا کہ موسیقی کے بغیر ہر ایک کی زندگی نامکمل ہے۔موسیقی ہمارے جذبات کو ظاہر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، لہذا آج ہم کسی فلم یا موسیقی کے بغیر اپنی زندگی کے بارے میں کچھ سوچ نہیں سکتے۔ اس سے زندگی میں سکون آتا ہے۔
اس موقع پر ممتاز سنتور نواز پربھات مکھرجی، شہنائی استاد یوگیش کمار شنکر ، مشہور ستار نواز ڈاکٹر سودیپ رائے ، سرنگی استاد انیل کمار مشرا ، معروف گلوکار سدھانشو بہوگنا اور مشہور ستار نواز پنڈت پرتیک چوہدری نے فیسٹیول میں آن لائن پرفارم کیا۔