نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا میں دو پرائیویٹ اسکولوں کے طلباء کو بے دردی سے پیٹنے کے واقعات ایک ہی دن میں دو معاملے سامنے آئے ہیں۔ Two Cases of beating of children in Noida
Children Beaten in Noida Schools نوئیڈا کے دو اسکولوں میں بچوں کی پٹائی کا معاملہ، کیس درج
نوئیڈا میں ایک ہی دن میں دو بچوں کی پٹائی کا معاملہ دو الگ الگ اسکولوں سے سامنے آیا ہے۔ پہلا معاملہ نوئیڈا سیکٹر 45 کے صدر پور گاؤں میں سروودیا ودیا مندر کی خاتون پرنسپل نے اسکول میں زیر تعلیم طالب علم کی پٹائی کی۔ دوسرا معاملہ رائل ورلڈ اسکول میں سامنے آیا ہے جہاں ہینڈ رائٹنگ خراب ہونے کے سبب طالبہ کی پٹائی کی گئی جس کے نتیجے میں طالبہ کی آنکھ میں شدید چوٹ آئی ہے۔ اس معاملے ایف آئی درج کر لی گئی ہے۔ Children Beaten in Noida Schools
دوسری طرف گریٹر نوئیڈا کے ایک اسکول میں ہینڈ رائٹنگ خراب ہونے کی وجہ سے ٹیچر نے طالبہ کی بے رحمی سے پٹائی کر دی۔ طالبہ کے چہرے پر گھونسے سے مارا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں طالبہ کی بائیں آنکھ پر شدید چوٹ آئی ہے۔ والدین کی شکایت پر گوتم بدھ نگر پولیس نے دونوں معاملات میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایک ملزم ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسرا معاملہ نوئیڈا سیکٹر 45 کے صدر پور گاؤں میں سروودیا ودیا مندر کی خاتون پرنسپل نے اسکول میں زیر تعلیم طالب علم کی پٹائی کی ہے۔ لڑکا گھر گیا اور اپنے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔ الزام ہے کہ جب طالب علم کی ماں اور بھائی واقعہ کے بارے میں پوچھنے کے لیے اسکول پہنچے تو پرنسپل نے ان پر بھی حملہ کیا۔ تشدد کا واقعہ اسکول میں نصب سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پرنسپل طالبہ کے گھر والوں سے ہاتھا پائی کر رہی ہے۔ متاثرین نے اس معاملے کی اطلاع تھانہ 39 پولیس کو دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Abusive Woman in Police Custody اب نوئیڈا کی گالی باز خاتون پولیس حراست میں