وزیر اعلی یوگی آدتی ناتھ نے آج صبح نویئڈا کے سیکٹر 21A میں 101 کروڑ روپیے کے صرفہ سے انڈور اسٹیڈم کا ویڈیو کانفنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا ۔
نویئڈا میں انڈور اسٹیڈیم کا ورچوئل افتتاح - انڈور اسٹیڈیم
ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج نویئیڈا میں انڈور اسٹیڈیم کا ورچوئل افتتاح کیا ۔اس انڈور اسٹیڈیم میں کئی سارے کھیلوں کی سہولیات دستیاب ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سینئر ریسلنگ چمپئن شپ آج سے اسی اسٹیڈیم شروع ہوئی ہے ۔ اس کے تحت نویئڈا اتھارٹی نے انڈور اسٹیڈیم کا افتتاحی تقریب رکھی۔
اس کے علاوہ پیر کے روز دیگر 78 منصوبے کو وزیر اعلیٰ شلپ ہاٹ میں شروع کریں گے۔
انڈور اسٹیڈیم میں بہت سارے کھیل کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ اس کے پیش نظر ایجنسی کا انتخاب جاری ہے۔
پہلے اس افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی آمد متوقع تھی۔تاہم کسی وجہ سے وہ اس میں شریک نہیں ہوسکے ۔ جس کے بعد ورچول طریقے سے اس کا افتتاح کیا گیا۔ اس اسٹیڈیم میں شوٹنگ رینج، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، ہینڈ بال، والی بال کی سہولت موجود۔ہو گی۔