جرائم پیشہ افراد واردات کو آسانی سے انجام دیتے رہتے ہیں۔ پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب بھی ہوتی ہے لیکن جرائم پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
سیکٹر-63 کے قریب فیز-3 کوتوالی پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کیا۔ جس کی نشاندہی پر چوری کی تین موٹر سائیکل اور ایک اسکوٹی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔
نوئیڈا میں گاڑی چور گرفتار، متعدد موٹر سائیکل برآمد ایڈیشنل ڈی سی پی سنٹرل نوئیڈا ایلاماران نے کہا کہ رائل اینفیلڈ تیراہے کے قریب گاڑی چور کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت رام پرکاش عرف رام داس (بلندشہر )کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کی نشاندہی پر تین موٹر سائیکل، ایک اسکوٹی اور لاک توڑنے والا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ایک ملزم یشپال رہائشی (سنبھل) فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ملزم اپنے فرار ساتھی کے ساتھ مل کر دہلی-این سی آر سے ٹو وہیلر گاڑیاں چوری کرتے تھے اور انہیں میرٹھ اور دیگر اضلاع میں کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔ گذشتہ کئی مہینوں سے وہ چوری کی واردات کو انجام دے رہے تھے۔
جبکہ ایک دوسرے معاملے میں پولیس نے راہگیروں سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے 2 ملزمین کو سیکٹر 121 اجنارا سوسائٹی سے گرفتار کیا ہے۔جن کے قبضے سے پولیس نے لوٹے گئے 7 موبائل ،چاقو اور لوٹ میں استعمال ہونے والی بائیک برآمد کیے ہیں۔ملزمین کے نام انوج شرما اور منیش کمار بتائے گئے ہیں جو اترپردیش کے جونپور کے رہنے والے ہیں۔انوپ پر پہلے سے 6 مقدمات درج ہیں۔