اترپردیش کے نوئیڈا میں واقع برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (BIT) بچوں کو صنعت، کاروبار اور سماجی شعبے میں بہترین کارکردگی کے قابل بنانے میں کوئی قصر باقی نہیں رکھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی بھی کوششیں کررہا ہے۔ Noida BIT Preparing to Teach Students in Their Mother Tongue
برلا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اب بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دینے کی بھی تیاری کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ بھارت کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں مادری زبان میں تعلیم دی جائے۔
وہیں مینجمنٹ فیکلٹی کے ممبر ڈاکٹر ارون متل نے بتایا کہ نصاب دوہری فنکشنل اسپیشلائزیشن کے ساتھ علاقائی تخصص جیسے فنانس، ہیومن ریسورسز، مارکیٹنگ، بزنس اینالیٹکس، آئی ٹی اور آپریشنز علاقائی اسپیشلائزیشن کے شعبے میں ایک طالب علم کو مخصوص صلاحیتوں سے آراستہ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:
طلباء میں عالمی قابلیت کو فروغ دینے کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے نصاب میں ایک غیر ملکی زبان کو بنیادی مضمون کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا نصاب صرف ہماری زبان میں پڑھایا جائے گا، ہمارا انسٹی ٹیوٹ بھی پی ایم مودی کے پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے اور اسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔