نوئیڈا اتھارٹی کے غیر مستقل ملازمین یونین کے صدر دیویندر کمار شرما اور جنرل سکریٹری ونود کمار شرما نے یہ اطلاع دی۔ اس دوران کام کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
مذکورہ عہدیداروں نے بتایا کہ 16 ستمبر کو تمام ملازمین نے مشترکہ طور پر سیکٹر 6 میں اپنے مطالبات کے لیے اتھارٹی کے دفتر پر ہڑتال کی۔
اس دوران اتھارٹی کے او ایس ڈی اونیش ترپاٹھی اور راکیش کمار نے یقین دلایا تھا کہ ان کے مطالبات 15 دن میں تسلیم کر لیے جائیں گے لیکن آج تک ان کے مطالبات سنے نہیں گئے۔ لہذا اب مجبوری میں غیر معینہ مدت تک کے لیے ہڑتال کی جا رہی ہے۔
غیر مستقل ملازمین نے احتجاج کا اعلان کیا - ملازمین یونین کے صدر دیویندر کمار شرما
ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں نوئیڈا اتھارٹی کے تقریبا 4500 غیر مستقل اور کانٹریکٹ ملازمین 16 اکتوبر سے غیر معینہ مدت تک کے لیے احتجاج شروع کریں گے۔

آر ٹی سی ملازمین کی خودکشیوں کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا عزم
انہوں نے بتایا کہ 16 اکتوبر کو اتھارٹی کے 4571 غیر مستقل اور ٹھیکے پر کام کرنے والے ملازمین صبح 6 بجے سے کام کا بائیکاٹ کریں گے اور شہر کی صفائی ستھرائی بند کر دی جائے گی۔ واٹر سیوریج پاور جیسے تمام محکموں کے ملازمین کام کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ اس کے بعد تمام ملازمین رات نو بجے نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ پر احتجاج کریں گے۔ ان کے مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات کئی برسوں سے زیر التوا ہیں لیکن آج تک اس پر توجہ نہیں دی گئی۔