اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر قانونی ہورڈنگز لگانے پر بلڈروں پر کروڑوں کا جرمانہ

نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں غیر قانونی ہورڈنگز لگانے والے بلڈروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ 13 بلڈروں کو مالی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ان پر تقریباً 3 کروڑ 19 لاکھ 89 ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

noida authority fined 13 builders over illegal hoardings
غیر قانونی ہورڈنگز لگانے پر بلڈروں پر کروڑوں کا جرمانہ

By

Published : Jul 13, 2021, 1:35 PM IST

اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے غیر قانونی ہورڈنگز کو ہٹانے سے متعلق حکم جاری کیا تھا۔

نوئیڈا اتھارٹی کو غیر قانونی ہورڈنگز سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں۔اس کی حقیقت کو جانچنے کے لئے اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیدار نوئیڈا سیکٹر 150 میں پہنچ گئے۔ وہاں انہوں نے پایا کہ بہت سارے بلڈروں نے بغیر کسی اجازت کے اپنے کیمپس میں غیر قانونی طور پر ہورڈنگز لگا رکھی تھیں۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے ان سب پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ایک سخت انتباہ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری نے کہا ہے کہ شہر میں کوئی بھی غیر قانونی پول اور ہورڈنگز نہیں لگائے جائیں۔ بصورت دیگر آئندہ بھی ضابطہ کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

ان بلڈروں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ارتھم - 600،000

اے ٹی ایس ہومکرافٹ - 54،00،000

اے ٹی ایس انفراسٹرکچر- 9000،000

گودریج پام ریٹریٹ - 37،50،000

گلشن بوٹنیہ - 240،000

مہاگن - 504،000

پرتک کینری - 1680،000

سمرودھیی لکزریا ایونیو - 4،80،000

ایس کے اے اورین - 240،000

ٹاٹا ویلیو ہومز - 43،20،000

ٹریبیکا سٹی سنٹر - 570،000

الفا ریجڈینس- 2160،000

گودریج نیسٹ - 28،80،000

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details