دہلی سے متصل نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم نے ضلع کے سالار پور کھادر میں غیر قانونی تعمیرات پر کاروائی کرتے ہوئے تقریباً 3 کروڑ روپے کی اراضی کو لینڈ مافیاؤں سے پاک کرالیا ہے۔
اس سلسلے میں نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے گزشتہ روز سخت احکامات جاری کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت دی تھی۔ جس کے بعد اتھارٹی کے افسران نے تقریبا 50 تجاوزات اور زمین مافیاؤں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کاروائی کررہی ہے۔