اردو

urdu

Noida Market Closure Day: نوئیڈا انتظامیہ نے بازاروں کے ہفتہ وار بندی کے دن کا اعلان کیا

نوئیڈا گوتم بدھ نگر میں سال 2022 کے لیے دکانوں، کمپنیوں اور بازاروں کے ہفتہ وار بند Noida Market Closure Day ہونے کے دن مقرر کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک حکم نامہ ضلع مجسٹریٹ Noida Administration سوہاس ایل وائی آئی اے ایس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

By

Published : Dec 21, 2021, 10:48 PM IST

Published : Dec 21, 2021, 10:48 PM IST

Noida Market Closure Day: نوئیڈا انتظامیہ نے بازاروں کے ہفتہ وار بندی کے دن کا اعلان کیا
Noida Market Closure Day: نوئیڈا انتظامیہ نے بازاروں کے ہفتہ وار بندی کے دن کا اعلان کیا

اتر پردیش کے نوئیڈا گوتم بدھ نگر میں سال 2022 کے لیے دکانوں، کمپنیوں اور بازاروں کے ہفتہ وار بند Noida Market Closure Day ہونے کے دن مقرر کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک حکم نامہ Noida Administration ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی آئی اے ایس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

جس میں ضلع کے تمام شہری علاقوں، قصبات اور دیہی علاقوں کے لیے یوم تعطل (ہفتہ واری بند ) Market Closure Day کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع میں واقع تمام ملٹی نیشنل کمپنیاں اور کارپوریٹ دفاتر اتوار کو بند رہیں گے۔

ضلع میں تمام آٹو موبائل شو رومز اور سروس سینٹرز کی ہفتہ وار بندش منگل کو ہوگی۔ ڈی ایم نے اس حکم کو فوری اثر سے نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔

گریٹر نوئیڈا مارکیٹGreater Noida Market:

1-سیکٹر- الفا، بیٹا، گاما، ڈیلٹا، جگت فارم، کاسنہ ٹاور اور گریٹر نوئیڈا پیر کو بندی ہوگی۔
2- شیام نگر منڈی اور دنکور جمعرات کو بند رہیں گے۔
3-جیور میں پیر کو بند رہے گا۔
4-کلیسرا، حبیب پور، ہلدونی، ربوپورہ اور سورج پور بازار منگل کو بند رہیں گے۔
5-دادری اور بلاس پور بدھ کو اور جہانگیر پور بازار ہفتہ کو بند رہیں گے۔


نوئیڈا مارکیٹNoida Market:

1- نوئیڈا کے سیکٹر 13، 15، 16، 57، 68، 80، 90، برولا، نٹھاری، مورنا، نیابانس اور ہرولا پیر کو بند رہیں گے۔
2- سیکٹر-2، 4، 9، 10، 11، 12، 18، 19، 20، 22، 23، 25، 26، 27، 28، 37، 41، 50، 58، 62، 63، 69، 81، 89، بشن پورہ، آغاپور، فیز ٹو، ہوزری کمپلیکس، جھنڈ پورہ، چھلیرا، چوڑا رگھوناتھ پور اور شہری حدود کے تمام علاقے جو ایکٹ میں ہیں منگل کو بند رہیں گے۔
3- سیکٹر- 57، 28، 29، 59، 67، 83، 110 اور بھنگیل بدھ کو بند رہیں گے۔
4- سیکٹر 67، 66، 84 اور ممورا جمعرات کو بند مقرر کیا گیا ہے۔
5- سیکٹر 8، 51، 53، 61، 65، 85، گجھوڑ اور ہوشیار پور میں جمعہ کو بندی رہے گی۔
6- چھجارسی بازار ہفتہ کو بند رہے گا۔

مزید پڑھیں: Stock Market Updates: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی سبز نشان میں

ABOUT THE AUTHOR

...view details