اترپردیش میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، لگاتار مجرمانہ واقعات اور ہلاکتوں کے خلاف عام آدمی پارٹی (عآپ)کے کارکنان حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر جارہے تھے۔ اس سے پہلے ہی پولیس نے نوئیڈا سیکٹر 18 میں پارٹی کارکنوں کو روک دیا اور دھکا مکی کرتے ہوئے حراست میں لے کر انھیں تھانہ سیکٹر 20 میں بند کردیا۔
عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر بھوپیندر جدون نے نوئیڈا پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس نے خواتین کو دھکا دیا۔ یہ خواتین عآپ کی کارکن اور اہلکار نہیں ہیں۔ پارٹی کے بہت سے کارکن اپنی گاڑیوں اور کاروں میں بیٹھے تھے۔ پولیس کے ذریعہ ان کے کنبہ کے افراد کو بھی مارا پیٹا گیا۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی۔