اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gopal Nandi over Voilance: یوپی میں فساد کرنے کی کسی میں ہمت اور حیثیت نہیں: گوپال نندی

اترپردیش کی حکومت فسادیوں اورمافیا سے سختی سے نمٹ رہی ہے۔ یوپی میں یہاں فساد کرنے کی کسی کی حیثیت یا ہمت نہیں ہے۔ یہ باتیں ریاستی صنعتی ترقی کے وزیر نند گوپال گپتا نندی نے نوئیڈا کے یوم تاسیس کے موقع پرپنچشیل بالک انٹر کالج، نوئیڈا میں منعقد ایک پروگرام میں بطور مہمان خصوصی اپنی تقریر میں کہی۔ No One Has The Stature Or Daring To Indulge In Violence In Uttar Pradesh Now

یوپی میں فساد کرنے کی کسی کی ہمت اورحیثیت نہیں ہیں:گوپال نندی
یوپی میں فساد کرنے کی کسی کی ہمت اورحیثیت نہیں ہیں:گوپال نندی

By

Published : Apr 21, 2022, 4:04 PM IST

نوئیڈا:نوئیڈا اتر پردیش کا تاج ہے، نوئیڈا میں ہمہ گیر ترقی ہو رہی ہے۔ ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ فساد کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

یوپی میں فساد کرنے کی کسی کی ہمت اورحیثیت نہیں ہیں:گوپال نندی

اتر پردیش کی حکومت فسادیوں اور مافیا سے سختی سے نمٹ رہی ہے۔ یوپی میں یہاں فساد کرنے کی کسی کی حیثیت یا ہمت نہیں ہے۔ یہNo One Has The Stature Or Daring To Indulge In Violence In Uttar Pradesh Now باتیں ریاستی صنعتی ترقی کے وزیر نند گوپال گپتا نندی نے نوئیڈا کے یوم تاسیس کے موقع پر پنچشیل بالک انٹر کالج، نوئیڈا میں منعقد ایک پروگرام میں بطور مہمان خصوصی اپنی تقریر میں کہا۔
اس موقع پر انہوں نے 47 کروڑ کے 37 منصوبوں کا افتتاح Inauguration of 37 projects worth Rs. 47 crore کیا اور 60 کروڑ کے 44 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 100 دن، پھر 6 ماہ اور اس کے بعد 2 سال کا بلیو پرنٹ تیار کیا جائے گا۔

صنعتی ترقی کے وزیر نے اشاروں کنایوں میں بیوروکریسی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا ارادہ واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے افسران گول میز پر بیٹھ کرمسئلے کو حل کریں گے۔

افسر ریکوری اور جرمانے کی بجائے بلڈر، خریدار، کسان کے مسائل حل کریں۔ افسران عوام کے لیے کام کرتے ہیں۔ مقررہ مدت کے اندر ہدف کو حاصل کرنے کی حقیقت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے گزشتہ دور حکومت کا حوالہ دیا اور کہا کہ 99.57 ہدف سٹیمپ ڈیپارٹمنٹ کی آگرہ یونٹ نے حاصل کیا تھا۔

اس دوران محکمہ کے افسران حوالہ جات دیتے رہے۔ اس پر انہیں روکتے ہوئے کہا کہ انہیں معطل کیا جائے۔ جب چیف آفیسر سے دفتر کا نمبر پوچھا گیا تو افسران نے صفحے پلٹنا شروع کر دیئے۔ اس پر اس سے کہا کہ اگر آپ کے پاس معلومات ہوں تو طے شدہ ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details