اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: اردو ٹیچرز کے لیے ویکنسی نہ نکالے جانے پر ناراضگی - UP Urdu Teachers Welfare Association

اتر پردیش کے سرکاری امداد یافتہ جونیئر ہائی اسکولز میں پہلی مرتبہ ریاضی اور سماجی علوم کے ٹی ای ٹی ٹیچرز کی 1894 اسامیاں نکالی گئی ہیں۔

اردو ٹیچرز کے لیے ویکنسی نہ نکالے جانے پر ناراضگی
اردو ٹیچرز کے لیے ویکنسی نہ نکالے جانے پر ناراضگی

By

Published : Feb 18, 2021, 11:48 AM IST

ان اسامی میں مقابلہ جاتی امتحان کے ذریعے ٹیچرز کو منتخب کرنا کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے تاہم ان اسامیوں میں اردو زبان کی ایک بھی جگہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

اردو ٹیچرز کے لیے ویکنسی نہ نکالے جانے پر ناراضگی

ریاست اتر پردیش میں اردو دوسری سرکاری زبان کی حیثیت رکھتی ہے۔

حکومت کے اس رویہ پر میرٹھ میں اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اس کے علاوہ جلد ہی ایک وفد کے ساتھ یو پی حکومت کے وزیر تعلیم سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: دیوبند میں دیش بچاؤ پنچایت، منعقد کی جائے گی

یو پی اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کے مطابق ریاست میں سرکاری امداد یافتہ جونئیر ہائی اسکولز میں ہندی کے بعد ایک بڑی تعداد اردو زبان کی تعلیم لینے والے طلبہ وطالبات کی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اسامیوں میں اردو زبان کو جگہ نہ دیے جانے پر سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ جونئیر ہائی اسکولز سطح پر اردو زبان کی اسامی اور اس کے مقابلہ جاتی امتحان کے نصاب میں اردو کو شامل نہ کرکے حکومت اتر پردیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 'سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس' والے نعرے کا بھی مذاق اڑایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details