کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے اترپردیش کو خواتین کےلیے غیرمحفوظ ریاست قرار دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ کو اس اہم مسئلہ پر ایک خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا وقت نہیں ہے جبکہ وہ صرف فوٹوسیشن میں مصروف ہیں۔
یوگی ’فوٹو سیشن‘ میں مصروف، پرینکا کا طنز - کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے یوگی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’وزیراعلیٰ صرف فوٹو سیشن میں مصروف ہیں‘۔
یوگی ’فوٹو سیشن‘ میں مصروف، پرینکا کا طنز
پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’اترپردیش میں گذشتہ ایک ہفتہ کے اندر خواتین کے خلاف 13 بدترین معاملے پیش آئے ہیں جن میں 4 خواتین کی موت ہوگئیں۔ انہوں نے ریاست میں خواتین کی سیکوریٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
کانگریس رہنما میں ٹوئٹ میں خواتین کے خلاف ہوئے جرائم کی تفصیلات بھی بتائیں۔