اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماں کو گود میں لیے ہسپتال میں بھٹکتا رہا بیٹا - no stature at hospital

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور میں ایک بڑے ہسپتال میں ایک بار پھر انسانیت کو شرم سار کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں اسٹریچر نہ ملنے پر ایک بیٹا اپنی ماں کو گود میں اٹھا کر بھٹکتا رہا۔

ماں کو گود میں لیے ہسپتال میں بھٹکتا رہا بیٹا
ماں کو گود میں لیے ہسپتال میں بھٹکتا رہا بیٹا

By

Published : May 6, 2020, 5:04 PM IST

سربئی تھانہ علاقے کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے امت کی ماں کے پیر میں چوٹ لگ گئی تھی۔ امت اپنی ماں کو چھتر پور کے ضلع ہسپتال لے کر آئے۔ امت کی ماں کے پیر میں پٹی باندھ دی گئی، لیکن پھر بھی ان کے پیر میں درد ہو رہا تھا۔ انہیں چلنے میں تکلیف تھی۔ لیکن انہیں اسٹریچر نہیں ملا جس کی وجہ سے امت نے انیں گود میں لے کر ادھر ادھر بھٹکتا رہا۔

ماں کو گود میں لیے ہسپتال میں بھٹکتا رہا بیٹا

اپنی ماں کو گود میں اٹھا کر کافی دیر تک ہسپتال کے اندر بھٹکتا رہا جب اسے لگا کہ اسٹریچر نہیں ملے گا تو اس نے اپنی ماں کو گود میں اٹھایا اور ضلع ہسپتال کے باہر نکل آيا۔ اس کے بعد ماں کو بائک پر بیٹھا کر اپنے گاؤں واپس چلا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details