ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر سے 15 کلومیٹر میں واقع ایک قصبہ بگھرہ کے تاریخی درگاہ عالیہ باب الحوائج میں ہر سال منعقد کیے جانے والے تمام پروگرام کو کورونا وبا کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔
مظفر نگر: درگاہ عالیہ باب الحوائج میں مجالس کا انعقاد نہیں ان پروگراموں میں مجالس عزاء بھی شامل ہے، ان پروگراموں میں ہندوستان کے علاوہ مختلف ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین آتے ہیں۔ لیکن کورونا وبا کی وجہ سے درگاہ عالیہ کمیٹی کی جانب سے تمام پروگرامس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
درگاہ عالیہ باب الحوائج میں کورونا کی وجہ سے کوئی مجالس منعقد نہیں ہوں گے اس حوالے سے مزید معلومات دیتے ہوئے درگاہ عالیہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محمد عمران علی نے بتایا کہ کووڈ کی وجہ سے سال 2021 اور امسال بھی تمام پروگراموں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ درگاہ عالیہ کمیٹی کووڈ کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ گائیڈلائن پر مکمل طور پر عمل کر رہی ہے اور یہاں پر لوگوں کو جمع نہیں ہونے دیا جارہا ہے، لوگوں کو باری باری سے زیارت کروایا جارہا ہے اور زیارت کے دوران معاشرتی فاصلے کے ساتھ ساتھ سینیٹائزر اور ماسک کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:اعظم خان کو لکھنؤ سے سیتاپورجیل منتقل کیا گیا
انہوں نے مزید بتایا کہ درگاہ عالیہ کمیٹی کی جانب سے ہر سال مئی اور جون کے ماہ میں سالانہ مجالس عزاء کے ٹائٹل سے ایک پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔لیکن گزشتہ برس کے ساتھ امسال بھی ہم نے کورونا کی وجہ سے اس طرح کے پروگرام کو ملتوی کردیا ہے اور ہم آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام کا اہتمام نہیں کریں گے۔ جب تک ہمیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں مل جاتی تب تک پروگرام منعقد نہیں کیے جائیں گے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ وبا جلد از جلد ختم ہو اور ہم پہلے کی طرح سے پروگرام منعقد کرسکیں۔