اردو

urdu

ETV Bharat / state

عرس تاج الشریعہ: سیاسی تقاریر سے اجتناب برتنے کی تاکید

بریلی میں آئندہ 9 اور 10 جولائی کو ہونے والے دو روزہ عرس تاج الشریعہ کے منچ سے سیاسی تقاریر پر پوری طرح پابندی عائد کی گئی ہے۔

دو روزہ عرس تاج الشریعہ

By

Published : Jul 4, 2019, 9:28 PM IST


یعنی منچ سے علماء اور مقررین کو اپنی تقاریر میں سیاسی تبصرے اور تنقید سے دور رہنا ہوگا۔ البتہ مسلمانوں کے سماجی اور معاشی حالات و مسائل پع خصوصی بحث کیا جائے گا۔

عرس تاج الشریعہ: سیاسی تقاریر سے اجتناب برتنے کی تاکید

بریلی میں درگاہ اعلی حضرت سے وابستہ جماعت رضائے مصطفٰے کے نائب صدر اور عرس انچارج حضرت سلمان حسن خان کے مطابق دو روزہ عرس کے دوران صرف مسلم مسائل کو اٹھایا جائے گا اور اس موقع پر جاری ہونے والے ایجنڈے میں مسلمانوں کے تحفظ اور اور تعلیم کے مدعوں پر بھی گفتگو ہوگی

انہوں نے کہا ہ ملک میں مسلمانوں کا تحفظ اہم مسئلہ ہے۔ لہذا اس مسئلے کو مضبوطی سے عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

عرس کے دوران مفتی حضرت اختر رضا خاں تاج الشریعہ کی حیات پر مبنی کتابوں کو زائرین کے سامنے لانا اس عرس میں توجہ کا مرکز ہوگا۔

حضرت سلمان حسن خان نے مزید بتایا کہ جاں نشینِ تاج الشریعہ حضرت عسجد رضا خاں کی جانب سے 1200 دیگوں کا لنگر کا انتظام بھی عوام کے لیے کیا گیا ہے. اسکے علاوہ 101 دیگوں کا لنگر شہر کے مختلف علاقوں میں رہنے والے غریب اور مفلس شہریوں میں تقسیم کیا جائےگا۔

غور طلب ہے کہ درگاہ اعلی حضرت کے عظیم بزرگ مفتی اختر رضا خاں کا وصال گزشتہ برس ہو گیا تھا۔ ایک تخمیےہ کے مطابق انکے جنازے میں تقریباً 40 لاکھ سے زائد زائرین نے شرکت کی تھی۔

اسلامی کلینڈر کے مطابق ان کی پہلی برسی پر دو روزہ عرس 9 اور 10 جولائی کو شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان پر منایا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details