دارالحکومت لکھنؤ کے بھینسا کنڈ اور گلال گھاٹ کی حالت تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ لکھنؤ میں نگر نگم اور ضلع انتظامیہ بھلے ہی بڑی تعداد میں پلیٹ فارم بنائے جانے کی بات کہہ رہی ہے، لیکن یہاں لوگوں کو لاش جلانے کے لیے جگہ تک نہیں مل رہی ہے۔
جمعرات کے روز جب لاش کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے گھاٹ پہنچے ایک کنبےکو جگہ نہیں ملی تو انہوں نے گھاٹ پر بیٹھنے کے لیے بنے ٹن شیڈ کے نیچے ہی لاش جلا دی۔ جس سے لاش کے ساتھ پورا ٹن شیڈ بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ حالات اس قدر ابتر ہیں کہ گھاٹوں پر لاش جلانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔