اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhilesh Slams BJP بی جے پی کے جنگل راج میں کوئی بھی محفوظ نہیں، اکھلیش - سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں مجرمین ہر دن خونی کھیل کھیل رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت نظم ونسق پر کوئی کنٹرول نہیں رہ گیا ہے۔

اکھلیش
اکھلیش

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 10:31 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بدھ کو بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ریاست کا نظم ونسق پوری طرح سے ختم ہوچکا ہے۔ باجود اس کے وزیر اعلی دوسری ریاستوں میں جاکر جھوٹا دعوی کرتے ہیں کہ اترپردیش میں نصف رات کو بھی کوئی خاتون کہیں آجاسکتی ہے۔ لیکن حقیقت میں تو کسی خاتون کا اپنے گاؤں۔محلے میں بھی نکلنا محفوظ نہیں ہے۔ قتل، لوٹ، اغوا کی وارداتوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت کے جنگل راج میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

ایس پی لیڈر نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ ریاست میں مجرمین ہر دن خونی کھیل کھیل رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت نظم ونسق پر کوئی کنٹرول نہیں رہ گیا ہے۔انتظامیہ پوری طرح ناکام ہے۔ پولیس انتظامیہ نے مجرمین کے آگے پوری طرح سے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ ریاست میں لاقانونیت، غنڈہ گردی اور دبنگئی شباب پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست میں بدعنوانی اور مہنگائی کا دور ہے، اکھلیش

انہوں نے کہا کہ ریاست میں بڑھتے جرائم سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ مجرمین کھلے عام واردات کو انجام دیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت کی زیرو ٹالیرنس کا دعوی پوری طرح سے جھوٹا اور کھوکھلا ثابت ہوا ہے۔ بی جے پی حکومت میں سب سے زیادہ خواتین کے خلاف جرائم اترپردیش میں ہورہے ہیں۔خواتین اور بچیاں محفوظ نہیں ہیں۔ پولیس مجرمانہ واقعات کو روکنے میں ناکام ہے۔ پولیس حکومت کے اشارے پر مجرمین کو روکنے کے بجائے خاطی افراد کو فرضی مقدمامت میں پھنسا کر ہراساں کرتی ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details