ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے کلکٹریٹ آفس میں ایک میٹنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو غیر جانبدارانہ طریقے سے کام کرتے ہوئے عوام کی مشکلات اور محکمہ کی کوتاہیوں کو منظر عام پر لانا چاہئیے، جس سے اعلیٰ افسران ان کوتاہیوں کو دور کر سکیں۔
اترپردیش کے ضلع جونپور کے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما
ضلع مجسٹریٹ نے واضح طور پر کہا کہ اگر صحافی غیر جانبداری سے کام کرتا ہے تو کوئی بھی اس کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا ہے اور نہ ہی کوئی افسر اسے ہراساں کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایودھیا: مسجد کے لیے منظور اراضی کے خلاف عرضی دائر
اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے صحافیوں سے ضلع کی بڑی پریشانیوں اور ترقی کے لیے رائے طلب کی۔ صحافیوں نے شہر کو جام سے نجات دلانے کے لیے رنگ روڈ، پارکنگ، میڈیکل کالج کا کام جلد مکمل کرانے اور اور سٹی اسٹیشن پر تعمیر ہو رہے اوور برج کا کام مکمل کرانے کا مطالبہ کیا۔ مرکزی اسکول کے قیام سمیت متعدد اہم تجاویز پیش کیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ تمام کام اہم طور پر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی اسٹیشن پر تعمیر اوور برج کا کام مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔