اردو

urdu

ETV Bharat / state

برطانیہ سے واپس آئے 425 مسافر قرنطین - ورونا کی نئی سٹرین

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا کی نئی سٹرین کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت الرٹ ہو گئی ہے۔

برطانیہ سے واپس آئے 425 مسافر قرنطین
برطانیہ سے واپس آئے 425 مسافر قرنطین

By

Published : Dec 26, 2020, 3:36 PM IST

تقریباً ایک ماہ اور 15 دن پہلے برطانیہ کے دورے سے واپس آنے والے 425 مسافروں کو گھر میں ہی قرںطین کردیا گیا ہے۔ ان افراد کو 28 دن تک ہوم قرنطین میں رکھا جائے گا۔ کنٹرول روم اور محکمہ صحت کے ذریعہ سب کے صحت کی نگرانی کی جارہی ہے۔ سیکٹر 39 میں واقع کوویڈ اسپتال میں غیر ملکی مسافروں کے لئے ایک وارڈ بھی مختص کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 دن قبل 285 مسافر بیرون ملک سفر کرکے واپس آئے ہیں۔

برطانیہ سے واپس آئے 425 مسافر قرنطین

ان میں سے 150 مسافروں کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ محکمہ صحت نے کی ہے اور ان سب کی رپورٹ منفی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے برطانیہ سے 23 نومبر سے 8 دسمبر کے درمیان آئے لوگوں کو محکمہ صحت کو خود اپنی معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والے لوگوں کے لئے کورونا آر ٹی پی سی آر کی ٹیسٹنگ کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش: قواعد کی خلاف ورزی کرنے میں بریلی دوسرے نمبر پر

انہوں نے بتایا کہ کورونا سے ابھی تک کوئی مسافر متاثر نہیں ملا ہے۔ اگر کسی انفیکشن کی تصدیق ہوجاتی ہے تو ، اس کا علاج سیکٹر 39 میں کوویڈ اسپتال میں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details