انہوں نے بتایا کہ ان کی تنخواہ اکاؤنٹ میں آچکی ہے جسے نہ تو وہ نکال پا رہے ہیں اور نہ ہی ان کی ای ایم آئی جمع ہو پا رہی ہے۔
دراصل یس بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر کے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ 10 تاریخ گزر چکی ہے اور صورتحال یہ ہے کہ بہت سے لوگ ابھی تک قرض کی ای ایم آئی تک نہیں دے پائے ہیں۔
یس بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کی مشکلات میں اضافہ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے غازی آباد میں ایسے ہی کچھ لوگوں سے ملاقات کی جو 16 کلو میٹر کے دائرے میں اے ٹی ایم کارڈ کے ساتھ گھوم رہے تھے۔ لیکن انھیں پیسہ نہیں مل سکا۔ یہاں تک کہ رات کے وقت بھی ان لوگوں نے اے ٹی ایم مشین پر جا کر چیک کیا لیکن رقم اے ٹی ایم میں نہیں تھی۔
عاطف اور نتیش کا ایک ہی مسئلہ
صاحب آباد کے علاقے راجیندر نگر میں رہنے والے نتیش اور عاطف کی پریشانی ایک جیسی ہے۔ دونو ہولی کے دن سے لے کر دوسرے دن تک دونوں اے ٹی ایم کارڈ لے کر گھومتے رہے لیکن انہیں پیسے نہیں ملے۔
صورتحال یہ تھی کہ وہ آدھی رات کو اے ٹی ایم مشینوں میں گئے اور چیک کیا لیکن یس بینک کے اے ٹی ایم کی وجہ سے رقم باہر نہیں آئی۔ اس کے بعد وہ اگلی صبح بھی اے ٹی ایم مشین پر گیے۔ اس نے بتایا کہ وہ اس بار تہوار نہیں منا سکا۔'
ای ایم آئی پر سود کا بوجھ
نتیش اور عاطف کا کہنا تھا کہ ' ان کی الگ الگ ای ایم آئی چل رہی ہے۔ لیکن وہ باؤنس ہو گئی۔ جس بینک سے لون لیا ہوا ہے وہ انٹرسٹ مانگ رہے ہیں۔ ای ایم آئی باؤنس ہونے میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ کیوں کہ ان کی تنخواہ اکاؤنٹ میں آ چکی ہے۔ جسے نہ تو وہ نکال پا رہے ہیں نہ ہی ان کی ای ایم آئی جمع ہو پا رہی ہے۔'
ان کا سوال ہے کہ اس سود کا بوجھ کون بھرےگا۔
کچھ اکاؤنٹ ہولڈر نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈالنے کے بعد انہیں روپے ڈیبٹ کا میسج آ گیا۔ لیکن پیسہ باہر نہیں نکلا اور نہ ہی روپے کے واپس ہونے کا میسج آیا۔
ایسی صورتحال میں یس بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔