پولیس کے مطابق چھبرامو کوتوالی علاقے کے محلہ برتيا میں رہنے والا شاہد عرف شالو کچھ روز قبل روزگار کے کے لئے ممبئی چلا گیا تھا۔ اس کی بیوی رخسار تین بچوں کے ساتھ رہتی ہے۔وہاں موجود لوگوں کے مطابق رخسار کا آٹھ مہینے کا بیٹا تین دن سے بھوکا تھا اور وہ معصوم کے لیے دودھ کا انتظام نہیں کر پا رہی تھی۔پوری رات دودھ کی جگہ پانی پلانے کی کوشش کرنے والی رخسار نے جب دودھ کا انتظام نہ ہوپایا تو اس نے اپنے معصوم بچے کا گلا دبا کر قتل کردیا۔
دودھ کا انتظام نہ ہونے سے ماں نے بچے کا قتل کیا - معصوم بچے
ریاست اترپردیش کے ضلع قنوج کے چھبرامئو علاقے میں مالی تنگی کی وجہ سے دودھ کا انتظام نہ ہونے سے ایک ماں نے اپنے ہی معصوم بچے کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش کے سامنے بیٹھی رہی ۔
دودھ کا انتظام نہ ہونے سے ماں نے بچے کا قتل کیا
پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور معاملے کی جانچ کررہی ہے۔