اردو

urdu

ETV Bharat / state

No holiday on Independence Day: یوم آزادی پر اترپردیش میں تعطیل نہیں ہوگی: ریاستی حکومت - چیف سکریٹری درگا شنکر مشرا

اتر پردیش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس 15 اگست کو اسکول، کالج، یونیورسٹیز، بازار، سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر بند نہیں رہیں گے۔ No holiday on Independence Day

یوم آزادی پر اترپردیش میں کوئی چھٹی نہیں: یوپی گورنمنٹ
یوم آزادی پر اترپردیش میں کوئی چھٹی نہیں: یوپی گورنمنٹ

By

Published : Jul 15, 2022, 6:01 PM IST

لکھنئو:اتر پردیشحکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتہ آزادی کے دوران 'ہر گھر ترنگا' مہم چلائی جائے گی۔ جس کی وجہ سے اس سال 15 اگست کو اسکول، کالج، سرکاری دفاتر، غیر سرکاری دفاتر اور بازار بند نہیں رہیں گے۔ چیف سکریٹری درگا شنکر مشرا نے کہا ہے کہ حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق اس بار یوم آزادی بہت خاص ہے۔ اس مرتبہ 11 تا 17 اگست تک ملک میں ہفتہ آزادی منایا جائے گا۔ اس دوران سبھی کے گھروں، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، اداروں، عوامی مقامات پر ترنگا پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اترپردیش میں اسکول، کالج، یونیورسٹیاں، سرکاری یا غیر سرکاری دفاتر اور بازار بند نہیں رہیں گے۔

چیف سکریٹری نے کہا کہ سماج کے ہر طبقے کو ہر سماجی تنظیم، عوامی نمائندوں، رضاکارانہ تنظیموں، این سی سی کیڈٹس، نہرو یووا کیندر، گاؤں کے نویووک منگل دل، خواتین تنظیم، کھیل جوڈیشوری، کاروباری تنظیمیں وغیرہ کو اپنے اپنے انداز میں ہفتہ آزادی سے منسلک ہونا چاہیے، ہماری کوشش یہی ہونی چاہیے۔ مجاہدین آزادی، فوج اور پولیس شہداء کے اہل خانہ کو پروگراموں میں بلا کر انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا۔

چیف سکریٹری درگا شنکر مشرا نے مزید کہا کہ 'یہ ہمارے لیے یہ بڑا موقع ہے۔ ایسا موقع اگلے 25 سال بعد ہی آئے گا۔ آج ہم سب کے لیے کچھ بہتر کرنے کا موقع ہے۔ پوری دنیا دیکھے ایسا موحول رہے۔ یوم آزادی کے اس ناقابل فراموش موقع پر کوئی بھی چھٹی منانے نہ جائے۔ مقصد یہ ہے کہ ہفتہ آزادی کا تہوار محض ایک سرکاری پروگرام نہ ہو، بلکہ یہ ہر شہری کا پروگرام ہونا چاہیے۔ پورے سات دن تہوار کا ماحول ہونا چاہیے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آزادی کے امرت میلے کو یادگار کے طور پر منایا جائے۔ خیال رہے کہ کہیں بھی قومی پرچم کی توہین نہ ہو۔ جو پرچم لہرایا گیا اسے آزادی کے 75 سال کی یاد کے طور پر رکھا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details