اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: میڈیکل ایمرجنسی کے علاوہ کوئی چھوٹ نہیں

ریاست اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ انتظامیہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل ایمرجنسی کے علاوہ کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

میڈیکل امرجیسی کے علاوہ کوئی چھوٹ نہیں
میڈیکل امرجیسی کے علاوہ کوئی چھوٹ نہیں

By

Published : Apr 11, 2020, 4:11 PM IST

پرتاپ گڑھ کی انتظامیہ نے کہا کہ پرتاپ گڑھ میں 25 لوگوں کے خون کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ جو کیس پازیٹیو ہیں ان کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی حالات کا سامنا کرنے کے لیے انتظامیہ وسائل جمع کر رہی ہے۔

یہ باتیں کورونا کے انفیکشن اور اس سے بجاؤ کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ میں منعقد پریس کانفرنس میں کہی گئی۔ ضلع کلکٹریٹ میں ایک افسر نے کہا کہ شادی کی تقریب کے لیے ابھی کوئی ہدایت نہیں آئی ہے۔

اگر کسی کی شادی کی تاریخ طے ہے تو اس میں محض 25 سے 30 لوگ ہی شامل ہو سکتے ہیں۔ شادی تقریب میں سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھا جائے۔ اس کے لیے اجازت ضرور لیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات ابھی قابو میں ہیں ایسے میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی بھاری پڑ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا تین لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details