ملک میں جہاں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے وہیں دوسری جانب ریاست کیرلا اور مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے معاملے سامنے آ رہے ہیں جس کے سبب دیگر ریاستوں سے آنے والوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ احتیاط کے طور پر ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر رینڈم سیمپلنگ کے ذریعے انفیکشن کے اس نئے خطرے کو پہچاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
میرٹھ میں ڈیلٹا پلس ویرینٹ کا کوئی کیس نہیں پایا گیا - ڈیلٹا ویرینٹ کی 13 نئے سیمپلز
ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کی 13 نئے سیمپلز کی تصدیق ہوئی ہے، گزشتہ ماہ جینوم سکوینسنگ کے لیے بھیجے گئے 15 نمونوں میں سے 13 میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق احتیاط کے طور پر سبھی نمونوں کو جینوم سکوینسنگ کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
sample genome sequen
میرٹھ میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کو اب مزید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی نئے وائرس کے خطرے سے عوام کو بچایا جا سکے ۔