اودھ میں آج بھی 22 رجب کی نیاز بڑے عقیدت سے منائی جاتی ہے - حضرت امام جعفر صادق
ہربرس 22 رجب کو حضرت امام جعفر صادق کی نیاز کرائی جاتی ہے، اس نیاز کے لئے بارہ بنکی سمیت اودھ کے تمام حلقوں میں ایک خصوصی مٹھائی خستہ ٹکیہ بنائی جاتی ہے۔
Niyaz celecbrated in Luchnow
آج 22 رجب کے موقعے سے بارہ بنکی کے مسلم اکثریت والے علاقوں میں خستہ ٹکیا کی دکانیں سجی ہوئی ہیں۔
بارہ بنکی میں بھی 22 رجب بہت ہی ادب و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مقامی زبان میں اسے کونڈے بھی کہا جاتا ہے۔ امیر غریب اپنی مالی حالت کے مطابق خستہ ٹکیا پر نیاز کراتے ہیں۔
بارہ بنکی اور اودھ کے حلقہ میں خستہ ٹکیا صرف اور صرف 22 رجب کے ہی دن بنائی جاتی ہیں۔ خستہ ٹکیا کے لیے میدا چکنائی اور شکر کو ایک ساتھ گوندھا جاتا ہے۔ پھر انہیں ٹکیا کی شکل میں بیل کر بھرے تیل میں تلا جاتا ہے۔ اس کے بعد خستہ ٹکیا تیار ہوتی ہیں۔
دراصل امام حسین کے پر پوتے امام جعفر صادق کا انتقال 15 رجب کو ہوا تھا۔ وہ بڑے بزرگ تھے۔ 22 رجب کو ان کی نیاز کا سلسلہ کافی پرانا ہے۔